• news

نایاب فالکنز کی ایکسپورٹ، ڈپٹی اٹارنی جنرل کی مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 150 نایاب فالکنز کی ایکسپورٹ روکنے کے حکم کے خلاف درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کی طرف سے جواب کیلئے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فالکنز کو قانون کی خلاف ورزی میں ایکسپورٹ نہ کیا جائے۔ گزشتہ روز وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے سابق چیئرمین کی درخواست پر سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ کی جانب سے رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع نہ ہو سکی اور ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ رپورٹ جمع ہوجائے گی ایک ہفتہ کا وقت دے دیا جائے۔ عدالت نے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے مذکورہ بالا ہدایات کے ساتھ کیس کی مزید سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن