عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کے بیٹے ذی یزن ولی عہد مقرر
مسقط (این این آئی ) عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے اپنے بڑے بیٹے ذی یزن کو اپنا ولی عہد مقررکیا ہے،یہ پہلا موقع ہے کہ عمان میں کسی سلطان نے اپنا جانشین ولی عہد مقرر کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس نئے قانون میں ولی عہد کے تقرر اور اس کے فرائض منصبی کا میکانزم وضع کیا گیا ہے۔اس میں قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کو عمان میں نظم ونسق کی اساس قرار دیا گیا ہے۔نیزشہریوں کو مزید آزادیاں اور حقوق کی ضمانت دینے میں ریاست کے کردار پر زوردیا گیا ہے۔سلطان ہیثم بن طارق نے ایک سال قبل ہی مرحوم سلطان قابوس بن سعید کی وفات کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔