• news

 یمنی حوثی باغیوں کو بلیک لسٹ نہ کیا جائے، اقوام متحدہ کا امدادی مشن

نیویارک (نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کے امدادی مشن کے سربراہ مارک لوکوک نے امریکا سے اپیل کی ہے کہ وہ یمنی حوثی باغیوں کو ’غیرملکی دہشت گرد تنظیم‘ قرار دینے کے اپنے فیصلے کو واپس لے لے۔ یمنی حوثی باغیوں کو بلیک لسٹ نہ کیا جائے۔ 
انہوں نے سلامتی کونسل سے خطاب میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح یمن میں قحط کی صورتحال اس قدر خراب ہو جائے گی کہ جس کی گزشتہ چالیس برسوں میں مثال نہیں ملتی۔ یمن کی تیس ملین آبادی میں سے سولہ ملین افراد کو رواں برس خوراک کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن