• news

 میگامنی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت21جنوری تک ملتوی

اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت جعلی اکانٹس کیس کے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت21جنوری تک ملتوی کردی۔ گواہ کا بیان جاری رہا ۔جمعرات کو سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور کے خلاف جعلی بینک اکانٹس کے میگامنی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید ،تفتیشی افسر قاسم اور وکیل امجد پرویز عدالت پیش ہوئے،اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری،فریال تالپور، انور مجید ،عبدالغنی مجید اور سلمان یوسف  کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکی گئی جنہیں عدالت نے منظور کرلیاجس کے بعد عدالت نے نیب کے گواہ احسن اسلم کے بیان کا کچھ حصہ قلمبند کیا اورگواہ کی طرف سے پیش کردہ دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنایا، گواہ کا بیان جاری رہا اور سماعت 21جنوری تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن