• news

نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز سپیکٹرم  پر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز سپیکٹرم  کے بارے میں  ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی سائنس و ٹیکنالوجی  فواد چودھری اور دوسرے حکام نے شرکت کی ،چیئر مین پی ٹی اے نے  دستیاب سپیکٹرم کی فروخت کے بارے میں تازہ صورتحال پر روشنی ڈالی ،وزیر خزانہ نے کہا کہ سپیکٹرم کی ذیادہ سے ذیادہ تعداد میں فروخت سے معاشی گروتھ میں اضافہ ہو گا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کنسلٹینٹس کی خدمات کے حصول کا عمل دسمبر میں مکمل کر لیا گیا ہے ،کنسلٹینٹس موجودی مالی سال میں سپیکٹرم کی فروخت کے عمل میں موجود ہوں گے ،،وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ راہنما اصولوں کی پاسداری کی جائے،نیلامی کا عمل مکمل شفاف ہونا چاہئے ،کپمیٹی کا ئندہ اجلاس مارچ میں ہو گا ۔

ای پیپر-دی نیشن