سرائے مغل: 12 یوسیز کے مانیٹرنگ آفیسرز کا ڈی ڈی ایچ اوکے ناروا رویے کیخلاف احتجاج ،پولیو مہم کا بائیکاٹ
سرائے مغل (نامہ نگار)سرائے مغل کی 12 یونین کونسلوں کے مانیٹرنگ آفیسرز نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے ناروا رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ سرائے مغل کی 12 یونین کونسلوں کے مانیٹرنگ آفیسرز نے ڈپٹی ہیلتھ آفیسر پتوکی ڈاکٹر دلدار محبوب کے ناروا رویے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ ان ملازمین کا کہنا تھا کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر اپنے ماتحتوں سے نہایت ہتک آمیز رویہ اختیار کرتے ہیں اور شدید سردی میں بلا وجہ ان آفیسر کو ڈیوٹی ٹائم کے بعد اپنے دفتر بلاکر بے عزت کرتے ہیں۔