• news

 تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کے فیصلے پر  عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد(نا مہ نگار)ملک بھر میں تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس آج ہو گا ،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اجلاس کی صدارت کریں گے،کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بند کیے گئے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے آج جمعہ کو جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہو گا اجلا س کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کر یں گے ،وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان  اور وزارت صحت و تعلیم کے حکام اور صوبائی وزراء تعلیم اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزارت صحت کے حکام اجلاس کو ملک میں کرونا کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے جس کے بعد تعلیمی ادارے مرحلہ وارکھولنے کے لیے کیے گئے اعلان پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا جائے گا ،وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ سکول کھولنا میری خواہش ہے مگرحتمی فیصلہ صحت کی بنیادپر ہوگا،وزارت صحت وتعلیم اسکول کھلنے سے متعلق صورتحال کاجائزہ لیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن