سونا500روپے تولہ سستا:ڈالرکی قیمت میں 15پیسے کمی
کراچی (کامرس رپورٹر+اے پی پی ) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 500 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 12 ہزار 900 روپے ہو گئی۔ادھر انٹر بنک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے دن بھی کمی کا رجحان رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید160.10روپے مستحکم رہی تاہم قیمت فروخت 160.30روپے سے کم ہو کر160.15روپے ہو گئی۔