• news

سیالکوٹ: ہینڈ فری لگائے 18سالہ  لڑکا ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

سیالکوٹ (نامہ نگار) پسرور کینٹ پھاٹک میں ہینڈ فری لگائے 18سالہ لڑکا ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دھیروال گاؤں کے اصغر کا 18 سالہ بیٹا عدیل ہینڈ فری لگا کر ریلوے لائن کے قریب سے گزرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگیا اور ٹرین سے ٹکرانے کے نتیجہ میں شدید زخمی ہو گیا اور بعد ازاں موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش لواحقین کے سپرد کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن