• news

 بھارتی یوم جمہوریہ کی پریڈ میں کسی غیر ملکی شخصیت نے شرکت پر آمادگی ظاہر نہیں کی

اسلام آباد ( جاوید صدیق) تمام تر کوششوں کے باوجود بھارتی یوم جمہوریہ کی پریڈ میں کسی غیر ملکی شخصیت نے شرکت پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔ بھارتی وزارت خارجہ نے کسی غیر ملکی شخصیت کے بطور مہمان خصوصی شرکت نہ کرنے کی وجہ کووڈ 19 بتائی ہے۔ بھارت نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو یوم جمہوریہ کی پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کیلئے مدعو کیا تھا لیکن بورس جانسن نے اپنے ملک میں تیزی سے پھیلتی ہوئی کووڈ 19 کی نئی قسم کی ہلاکت خیزی کی وجہ سے پریڈ میں شرکت سے معذرت کر لی۔ بھارت اس مرتبہ اس پریڈ کو مختصر کر رہا ہے۔ ماضی میں تین مرتبہ بھارت کو غیر ملکی شخصیت کو مہمان خصوصی بنانے میں ناکامی ہوئی۔ 1953,1952 اور 1966 میں کسی غیر ملکی شخصیت نے بھارتی پریڈ میں شرکت نہیں کی۔ نئی دہلی سرکار نے پریڈ دیکھنے والوں کی تعداد کو بھی محدود کر دیا ہے اور چند افراد کو پریڈ دیکھنے کیلئے دعوت نامے جاری کئے ہیں البتہ بھارت بنگلہ دیش کو قائل کرنے میں کامیاب ہوا ہے کہ وہ 26 جنوری کی پریڈ میں اپنے فوجی دستوں کو شرکت کیلئے بھیجیں۔ بنگلہ دیش نے 122 فوجی پریڈ میں شرکت کیلئے بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن