• news

شاہد خاقان عباسی، نواز شریف ملاقات کی سیاسی حلقوں میں غیر معمولی اہمیت

اسلام آباد ( محمد نواز رضا ۔ وقائع نگار خصوصی)  باخبر ذرائع  سے معلوم ہوا   پاکستان  مسلم لیگ (ن) کے سینئر  نائب صدر   شاہد خاقان  عباسی  اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد  محمد نواز  شریف  کی لندن میں ہونے والی ’’ملاقات‘‘ کو سیاسی حلقوں میں غیر معمولی اہمیت دی جا رہی  ہے  شاہد خاقان عباسی  جنہوں نے   امریکہ سے واپسی  پر 5روز تک لندن میں  قیام  کیا  لندن میں  میڈیا کا کوئی  فرد ان کی ملاقات   کا سراغ نہیں لگا سکا  شاہد خاقان عباسی  بھی میاں نواز شریف سے رابطوں کا تو اعتراف  کرتے ہیں لیکن  ان سے ملاقات کی تصدیق کرنے سے گریز  کر رہے  ہیں ذرائع  کے مطابق  شاہد خاقان عباسی  کی  میاں نواز شریف سے ہونے والی ملاقات میں پارٹی  کی آئندہ پالیسی  بارے میں بات ہوئی  ہے وہ آئندہ  پیشی پر پارٹی کے صدر  میاں  شیباز شریف  سے ملاقات کریں  گے اور ان سے میاں نواز شریف سے ہونے والی  ملاقات  کی تفصیلات  شیئر کریں گے  ذرائع کے مطابق   وہ میاں نواز  شریف کا پیغام لے کر آئے ہیں  پاکستان  مسلم لیگ (ن) اور پاکستان  پیپلز پارٹی  کے درمیان   لانگ مارچ ، دھرنا اور استعفوں کے بارے  میں تحفظات پائے جاتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی  انتہائی اقدام سے گریز کر رہی  اور اس بات پر زور دے رہی ہے  ان ہائوس  تبدیلی  کی حکمت عملی تیار  کرنے کا مشورہ  دے رہی ہے جب کہ  پاکستان مسلم لیگ (ن) ان ہائوس تبدیلی  کے بارے میں تذبذب کا  شکار ہے   شاہد خاقان عباسی  آئندہ چند روز میں   پارٹی کے اعلی سطح کے  اجلاس میں  مسلم لیگی رہنمائوں  کو اعتماد میں لیں گے ۔  

ای پیپر-دی نیشن