• news

 نئی متوقع پالیسی، گریڈ4تک کے ملازمین کی پوسٹ ختم ہونے کاامکان

اسلام آباد(صلاح الدین خان  /نمائندہ نوائے وقت )سرکاری ملازمین کے لیے نئی متوقع پالسیی کے تحت گریڈ4تک کے ملازمین کی پوسٹ ختم ہونے کاامکان جبکہ مستقبل میں مستقل پوسٹوں کے بجائے بغیر پینشن کے زیادہ تر آسامیوں پر کنٹریکٹ کی بنیاد پر ملازمین رکھے جائیں گے،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی قرضوں کے اجراء اور وصول سے متعلق جو شراائط رکھی گئیں ان میں ایک شرط یہ بھی ہے کہ سرکاری اخراجات کو کم سے کم کیا جائے اس مد میں پنشن، سرکاری ملازمین کی تعداد کم کرنے ، کنٹریکٹ پر سرکاری ملازم رکھنے اغیر ضروری سٹاف کو ختم کرکے بچت کرنے کی نئی پالیسی دی گئی ہے، واضح رہے اس سے پہلے گزشتہ برس 2020 میں بھی آئی ایم یف نے سرکاری ملازمتیں کم سے کم کرنے کی پالسیی دی گتھی جس کے تحت حکومت(اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، فنانس ڈویژن )نے تمام وزارتوں ، ڈویژنوں کو سرکلر جاری کیے تھے جس میں ہر محکمہ سے خالی پوسٹوںکی تعداد اور ایک سال سے زائد خالی رہنے والی پوسٹوں کو ختم کرنے کے حوالے سے رپورٹس طلب کی گئیں تھیں جس کے تحت تقریباً دولکھ میں سے 95ہزار خالی پوسٹوں کو ختم کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب 2021کی نئی آئی ایم ایف پالیسی میں قرضوں کے شیڈول کے ساتھ مندرجہ بالا شرائط رکھی گئیں ہیں ، حکومت اس حوالے سے جائزہ لینے کے بعد باقاعدہ عملی اقدمات اٹھائے گی ۔امکان ہے کہ اس اقدام سے پاکستان میں بیروز گاری میں مزید اضافہ ہوگا اور خط غربت کی لیکر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کی تعداد مزید بڑھ جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن