• news

پاکستان کہے تو نواز شریف کو واپس بھیجنے کا جائزہ لے سکتے ہیں: برطانوی وزارت خارجہ

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان درخواست کرے تو نواز شریف کو واپس بھیجا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے ایک شہری کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان درخواست کرے تو نواز شریف کو واپس بھیجا جا سکتا ہے۔ برطانوی شہری نے برطانوی دفتر خارجہ‘ ممبران پارلیمنٹ‘ وزیراعظم بورس جانسن اور وزیر داخلہ کو خط لکھا تھا‘ جس میں انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ نواز شریف پاکستان میں سزا یافتہ ہیں‘ انہیں واپس بھیجا جائے۔ برطانوی دفتر خارجہ نے خالد لودھی کے خط کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ نہیں ہے‘ اگر پاکستان درخواست کرے تو برطانوی قوانین کے مطابق واپسی کا عمل شروع کر سکتے ہیں‘ بغیر معاہدے کے ماضی میں بھی حوالگیاں کر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن