پنجاب کی صنعتوں کی گیس سپلائی ایک دن کیلئے معطل ، برآمدی انڈسٹری پر اطلاق نہیں ہوگا
لاہور +اسلام آباد( نیوز رپورٹر+نامہ نگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا۔ جس کے بعد سوئی ناردرن کمپنی نے پنجاب میں صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتوں کو آج شام 5 بجے گیس سپلائی بند کردی جائیگی۔ صنعتوں کو گیس کی فراہمی 16 جنوری شام 5 بجے تک معطل رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گیس سپلائی بند کرنے کے فیصلے کا اطلاق برآمدی صنعتوں پر نہیں ہوگا۔