• news

حکومت ضد پر ڈٹی ہے‘ شرم کے مارے اقتدار نہیں چھوڑ رہے: فضل الرحمان  

لورالائی( این این آئی)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت ضد پر ڈٹی ہوئی ہے ،یہ شرم کے مارے حکومت نہیں چھوڑ رہے لیکن انہیں ہر صورت جانا ہوگا ، عوام کو حکومت سے نجات دلاکر ان کا مزید استحصال نہیں کرنے دینگے ،31جنوری تک عمران خان نے بنی گالہ سے جانے کا فیصلہ نہ کیا تو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کر کے آئندہ کا لائمہ عمل کا ااعلان کرینگے ۔ قبائلی رہنما سردار ولی خان حمزہ زئی سے  خاندان سمیت جے یو آئی میں شمولیت کے موقع پر ان کی رہائشگاہ پر تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت میں  فضل الرحمن نے کہا کہ 19جنوری کو اسلام اباد میں ریلی کی شکل میں الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے پی ٹی ائی فارن فنڈنگ کیس کے خلاف بھر پور احتجاج کرینگے کیونکہ اس کیس میں اسرائیل بھارت اور امریکہ نے عمران خان کی مالی سپورٹ کی ہے ہم اسے ضرور بے نقاب کرینگے الیکشن کمیشن فارن کیس کا ابھی کوئی فیصلہ کرے تو عمران خان آئین کے ارٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے ضد میں آکر وزیر اعظم نہیں رہ سکتے انہوں نے کہا کہ نیب کو نہیں مانتا اور اسکے سامنے کھبی پیش نہیں ہونگا انکے نوٹسز کی کوئی حیثیت نہیں ہے  نواز شریف اور دیگر کو بھی کہا گیا کہ اسمبلی کا حلف نہ لو لیکن انہوں نے مصلحت پسندی سے کام لیتے ہوئے حلف لیا جس پر ہمیں بھی مجبوری کے طور پر پھر حلف لینا پرآج  نواز شریف نے ہمارے اس موقف کی حمایت کی  دھاندلی زدہ جعلی فراڈ اور ناجائز الیکشن کی صورت میں اس حکومت کو  غیر ائینی سمجھتے ہیں پی ڈی ایم میں کوئی مائی کا لعل اختلافات پیدا نہیں کرسکتا  ہم متحد اور ایک پیج پر ہیں گزشتہ سال ہمارے لانگ مارچ کا ایک نتیجہ تو یہ نکلا کہ آج پی ڈی ایم کے کال پر پورے ملک میں عوام سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن