پی ڈی ایم احتجاج : الیکشن کمشن نے فول پروف سکیورٹی مانگ لی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی ڈی ایم احتجاج کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے احتجاج کے باعث فول پروف سیکورٹی مانگ لی۔ پی ڈی ایم احتجاج سلسلے میں الیکشن کمشنر کا چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کو شاہراہ دستور سے ملحقہ پارکنگ میں احتجاج کی اجازت دی جائے۔ کنٹرولر جنرل آفس سے آنے والا راستہ الیکشن کمیشن حکام استعمال کریں گے۔ یقینی بنایا جائے کہ پارکنگ میں گاڑی کھڑی نہ ہو۔ الیکشن کمیشن نے سکیورٹی کلیئرنس کیلئے ملازمین کو آفس کارڈز ساتھ لانے کی ہدایت کی۔ دریں اثناء پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو الیکشن کمشن کے سامنے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق بلاول بھٹو 19 جنوری کو عمر کوٹ جائیں گے۔ الیکشن کے سامنے احتجاج میں پیپلز پارٹی کا وفد شرکت کرے گا۔