کنٹرول لائن پر شہید نبیل لیاقت کی نماز جنازہ ادا‘ فوجی دستے کی سلامی
دولتالہ (نوائے وقت رپورٹ) دیوا سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان نبیل لیاقت شہید کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں سٹیشن کمانڈر بریگیڈئر شعیب سمیت پاک فوج کے افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ سٹیشن کمانڈر بریگیڈئر شعیب نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ نبیل لیاقت شہید کا تعلق دولتالہ کے نواحی علاقے آہدی سے تھا۔ شہید نے پسماندگان میں بیوی، دو بیٹیاں اور ایک ننھا بیٹا چھوڑا ہے۔