بہاولپور ‘کالج میں سرعام پروفیسر کو قتل کرن ے والے طالب علم کو سزائے موت
بہاولپور (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پروفیسر خالد حمید قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو سزائے موت کا حکم جبکہ دوسرے ملزم کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ سزائے موت کے مجرم خطیب حسین نے 2019 میں پروفیسر کو سٹاف روم میں قتل کیا تھا۔