شیخ رشید،جہانگیر ترین کی رحمان ملک کے گھر آمد ‘ ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد ہفتہ کو سینٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کے چئیرمین سینیٹر رحمان ملک کے گھر گئے اوران کی ہمشیرہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی۔انہوں نے رحمان ملک کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے ۔دریں اثناء سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی سینیٹر رحمان ملک کے گھر آمد، جہانگیر ترین نے سینیٹر رحمان ملک سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کی، جہانگیر ترین نے سینیٹر رحمان ملک کی ہمشیرہ کی بلندی درجات کیلئے دعا کی، جہانگیر ترین کچھ دیر تک سینیٹر رحمان ملک کے ساتھ رہے ا س موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔