پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست ہائیکورٹ دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔ اس کے برعکس پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔ متفرق درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پہلے بھی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافہ آئین کے آرٹیکل9 اور 14 سے متصادم ہے۔