• news

امریکی فورسز کا بتدریج انخلا قیام امن کیلئے اچھی پیشرفت، طالبان

کابل (نوائے وقت رپورٹ) طالبان نے افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد میں کمی کا خیرمقدم کیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فورسز کا بتدیرج انخلاء قیام امن کیلئے اچھی پیشرفت ہے۔ امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدے کے تحت امریکی فوج کی واپسی ہوئی ہے۔ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 20 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ امریکی محکمہ دفاع نے افغانستان میں امریکی فوجی اہلکاروں کی تعداد کم کر کے 2500 ہزار کرنے کی تصدیق کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن