• news

سکائی سپورٹس، پی سی بی کے مابین پاکستان کی تمام ہوم سیریز ٹیلی  کاسٹ کرنے کیلئے 3 سالہ معاہدہ

لاہور (نمائندہ سپورٹس) برطانوی نشریاتی ادارے سکائی سپورٹس اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مابین براڈکاسٹنگ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ سکائی سپورٹس نے جنوبی افریقہ کیخلاف رواں ماہ شیڈول سیریز سمیت پاکستان کی تمام ہوم سیریز کو ٹیلی کاسٹ کرنے کیلئے 3 سالہ معاہدہ کیا ہے۔ سکائی سپورٹس پاکستان سپر لیگ کے اگلے 3 ایڈیشنز بھی دکھائے گا۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ٹی وی سپورٹس نے تین سالہ براڈکاسٹ معاہدے پر دستخط کیے جس سے بورڈ کو 20 کروڑ امریکی ڈالرز ملنے کی توقع ہے، اسے ملکی کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی براڈکاسٹنگ ڈیل قرار دیا گیا ہے۔ اس گیم چینجر معاہدے کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ 200 ملین امریکی ڈالرز کمائے گا۔ اس سلسلے میں پی سی بی نے آئی میڈیا کیمونیکیشن سروسز کے ساتھ کیبل ڈسٹری بیوشن کا معاہدہ بھی کر لیا ہے۔دونوں معاہدوں پردستخط کیلئے منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے۔ فریقین کے درمیان براڈکاسٹ کا یہ معاہدہ 2020ء سے 2023ء تک جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن