• news

 جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیم کی سلیکشن کسی کو خوش کرنے کیلئے ہوئی ہے: انضمام الحق

لاہور ( نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نئی قومی سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے۔ 50 سالہ انضمام الحق نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سلیکشن کسی کو خوش کرنے کیلئے کی گئی ہے۔ 36، 37 سال کے فاسٹ بائولر تابش خان کو ٹیسٹ سکواڈ کیلئے منتخب کرنے پر حیرانگی ہوئی، ایسی عمر کا تو بیٹسمین بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں شامل نہیں کیا جاتا، حارث رئوف کے مشکل سے 3 فرسٹ کلاس میچز میں صرف 7 وکٹیں ہیں تو وہ کس بنیاد پر ٹیسٹ سکواڈ میں سلیکٹ کئے گئے؟، کیا کسی کو فرسٹ کلاس میچ کھلائے بغیر ہی سیدھا ٹیسٹ کھلانا ہے؟، صرف ایک فرسٹ کلاس میچ کے بل بوتے پر عبد اللہ شفیق کو ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ دیدی، ان کی عقل اور سمجھ جواب دے گئی ہے کہ یہ کیا کچھ سلیکٹ ہوا، شان مسعود کو ڈراپ کیا کہ وہ نیوزی لینڈ سیریز میں ناکام ہے تو عابد علی کو کس لیے سلیکٹ کیا، محسوس ہورہا ہے کہ کرکٹ بورڈ والے بھی آنکھیں بند کرکے بیٹھے ہیں، سہیل خان کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں بغیر کھلائے باہر کردیا گیا، ایسی سلیکشن پر کیا کہوں، اس سلیکشن کمیٹی میں ویژن کا فقدان دکھائی دے رہا ہے، یہ ٹیم کامیابی حاصل نہیں کرسکتی۔

ای پیپر-دی نیشن