سرگودھا: نوجوان نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا
سرگودھا(نامہ نگار)غیرت کا معاملہ یا کچھ اور نوجوان نے فائرنگ کر کے 18 سالہ بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے لئے سرگودھا میانوالی روڈ کے قصبہ قائدآباد کے گاؤں وڑچھہ میں نوجوان حماد نے غیرت کا معاملہ یاکچھ اور فائرنگ کر کے 18 سالہ اپنی بہن کو قتل کر دیا اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا پولیس تھانہ قائدآباد نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے ملزم حماد کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔