حاجی نواز کھوکھر کی ساری زندگی عوامی فلاح و بہبود میں گزری: مولانا عبدالحمید
برسلز ( نمائندہ خصوصی) حاجی نواز کھوکھر کی ساری زندگی عوامی فلاح و بہبود میں گزری انسانیت کی خدمت اور پاکستان کی سربلندی کے لیے کوشاں رہے سیاست میں میانہ روی اور برداشت کو ترجیح دی۔ ان خیالات کا اظہار مولانا عبدالحمید نے بعد نماز جمعہ مسجد کے احاطے میں کیا جس کا اہتمام وقار الاسلام ملک نے کیا مولانا عبدالحمید نے کہا کہ ہم بلند پایہ رہنما اور بڑے قد آور انسان سے محروم ہوگئے ہیں وقار اسلام نے اس موقع پر حاجی نواز کھوکھر کے ساتھ گزرے واقعات سے حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حاجی نواز کھوکھر کی زندگی آنے والی نسلوں کے لئے انتہائی سبق آموز ہے آپ کی رحلت ملک و قوم کے لیے بڑا نقصان ہے۔