بہاولپور بار کے دوسری مرتبہ انتخابات‘ محمد اختر عباس 486 ووٹوں کیساتھ صدر منتخب
بہاولپور(نامہ نگار) پنجاب بار کونسل کے فیصلے کے مطابق گزشتہ روزبہاول پور بار ایسوسی ایشن دوبارہ پولنگ ہوئی۔ پولنگ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک ہوئی ۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق عہدہ صدارت کیلئے امید وار محمد اختر عباسی ایڈووکیٹ 486ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے جبکہ ان کے مدمقابل الطاف نواز چنڑ ایڈووکیٹ نے348ووٹ حاصل کئے۔ اسی طرح جنرل سیکرٹری کے عہدہ کے لئے امید وار آفتاب مبارک ایڈووکیٹ نے 553ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل قاضی اے ڈی نذیر ایڈووکیٹ نے 301 ووٹ حاصل کئے۔ اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ کیلئے امیدوار بابر خان بلوچ ایڈووکیٹ نے347 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی جبکہ باقی عہدوں پر پہلے ہی امید وار بلامقابلہ امیدوار منتخب ہو چکے ہیں جن میں رائو ظفر نواز فنانس سیکرٹری، عابد مسعود خان لائبریری سیکریٹری، محمد اسحاق آڈیٹر اور ممبران مجلس عاملہ کی نشستوں پر میاں محمد نجم، قاضی مختار احمد، خواجہ غلام مرتضی، مخدوم کلیم اللہ ہاشمی، خالد محمود عباسی، وسیم نواز، حافظ محمد اسلام، شفیق احمد ملک، ماجد ریاض اور محمد عصیم عاصم بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ بہاول پور بار ایسوسی ایشن بہاول پور کے سالانہ انتخابات 9جنوری2021ء کے دوران وکلاء صاحبان کی ووٹر لسٹ مبینہ طور پر نامکمل ہونے کی وجہ سے پولنگ روک دی گئی تھی۔