چیف جسٹس نے آئندہ عدالتی ہفتہ کیلئے 6 ریگولر اور ایک لارجر بینچ تشکیل دے دیا
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے آئندہ عدالتی ہفتہ کیلئے چھ ریگولر اور ایک لارجر بینچ تشکیل دیدیا۔ بینچ ایک میں چیف جسٹس گلزار احمد،جسٹس اعجا زالااحسن،جسٹس مظاہر علی نقوی شام ہیں ، بینچ دو میں جسٹس مشیر عالم،جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس یحی آفریدی، بینچ تین میں جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس سجاد علی شاہ،جسٹس منیب اختر، بینچ چار میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،جسٹس امین الدین خان،بینچ پانچ میں جسٹس مقبول باقر،جسٹس مظہر عالم میاں خیل،جسٹس قاضی امین شامل ہیں ۔ بینچ چھ میں جسٹس منظور ملک،جسٹس منصور علی شاہ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریگا،چیف جسٹس کی سر براہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سینٹ الیکشن صدارتی ریفرنس کی سماعت کریگا۔