بھارتی حکومت کا رویہ انتہائی سخت اور کینہ پرور ہے،محبوبہ مفتی
سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیر میں اپنے سیاسی مخالفین کی زندگیوں کو جان بوجھ کر مشکل میں ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید سردی میں پی ڈی پی کے رہنما نعیم اختر کو سخت سردی والی جگہ رکھا گیا تھاجس سے ان کی صحت متاثر ہوئی ہے۔کے پی آئی کے مطابق ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ نعیم اختر کی دوران قید طبیعت ناساز ہوئی حتی کہ انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑایاد رہے سابق وزیر نعیم اختر کی جمعرات کے روز ایم ایل اے ہوسٹل سری نگر میںطبیعت کراب ہوئی تھی ۔ نعیم اختر کی بیٹی شہر یار خانم نے کہا ہے کہ میرے والد ہسپتال منتقلی سے قبل 40 منٹ تک بے ہوش رہے تھے۔محبوبہ مفتی نے اس سلسلے میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: نعیم اختر کو سخت سردی والی جگہ رکھا گیا تھاجس سے ان کی صحت متاثر ہوئی ہے۔ بھارتی حکومت کے انتہائی سخت اور کینہ پرور رویے کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنے سیاسی مخالفین کو جان بوجھ کر خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں۔