• news

قصور: بھائی نے گھریلو جھگڑے پر بہن کو قتل کر کے نعش نہر میں پھینک دی

قصور (نمائندہ نوائے وقت) نیو کالونی مصطفی آباد میں  بھائی نے گھریلو جھگڑے پر بہن کو قتل کر کے نعش نہر میں پھینک دی۔ نیو کالونی مصطفیٰ آباد کی رہائشی  کوثر پروین نے پولیس تھانہ مصطفیٰ آباد میں درخواست دی ہے کہ میرے بیٹے وسیم اختر نے اپنی جواں سالہ بہن سویرا بی بی کو گھریلو جھگڑے کی وجہ سے قتل کیا اور لاش بی آر بی نہر میں  پھینک دی۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن