• news

پنجاب حکومت کے اخراجات جاریہ میں3.7فیصد اضافہ

لاہور (احسن صدیق) پنجاب حکو مت کے اخراجات جاریہ میں 3.7فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال 2020-21ء میں جولائی سے نومبر (5ماہ) کے دوران پنجاب حکومت نے اخراجات جاریہ کی مد میں 4کھرب  54ارب 75 کروڑ 77لاکھ روپے کے اخراجات کئے جو کہ گزشتہ مالی سال کی اتنی مدت کے دوران کئے جانے والے  4کھرب 38ارب 33کروڑ 96لاکھ روپے کے اخراجات جاریہ کے مقابلے میں 16 ارب 41کروڑ 80لاکھ روپے زائد ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال صرف نومبر کے دوران پنجاب حکومت کے اخراجات جاریہ کا حجم ایک کھرب 3ارب 55کروڑ 79لاکھ روپے رہا۔ ذرائع کے مطابق مجموعی اخراجات جاریہ میں جنرل پبلک سروسز کی مد میں 2.72کھرب روپے خرچ کئے گئے۔ پبلک آرڈر اینڈ سیفٹی افیئرزکی مد میں 68.6ارب روپے، اکنامک افیئرز کی مد میں 38.2 ارب روپے ، ماحولیاتی تحفظ کی مد میں 16.4کروڑ روپے  خرچ کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن