• news

6 لاکھ مزدوروں کو آئندہ ہفتے سے بینظیر سمارٹ کارڈ دینگے: سندھ حکومت 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی  نے کہا ہے کہ مزدوروں کیلئے سمارٹ کارڈ لا رہے ہیں۔ 6 لاکھ 30ہزار افراد کو کارڈ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور کو جو بھی سہولت دیں گے وہ کارڈ کے ذریعے ملے گی۔ سمارٹ شناختی کارڈ جیسا کارڈ مزدور کا اے ٹی ایم اور ہیلتھ کارڈ بھی ہوگا۔ صوبائی وزیر سعید غنی کے دورے پر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف انڈسٹری (نکاٹی) میں تقریب ہوئی۔ نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان نے خطبہ استقبالیہ میں گیس پریشانی کے بعد محکمہ لیبر، ای او بی آئی اور سی سی کو دوسری بڑی پریشانی قرار دیا۔ سعید غنی نے کہا کہ انتظام بہتر بنانے کے لیے صنعتی شعبے کی مشاورت سے فارمولا طے کررہے ہیں۔ روزگار کی فراہمی اور مزدوروں کو سہولیات صنعتی ترقی سے ہی ممکن ہے۔ سعید غنی نے بتایا کہ آئندہ ہفتے سے بے نظیر مزدور کارڈ جاری کرنے کا پائلٹ منصوبہ شروع کررہے ہیں۔ ابتدا میں کارڈ سی سی میں رجسٹرڈ ساڑھے چھ لاکھ مزدوروں کو جاری ہوں گے اور پھر مرحلہ وار اس میں سندھ کے تمام مزدور شامل ہوں گے۔ مزدور اپنی رجسٹریشن خود کرائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن