• news

ڈیڈ لائن گزر گئی‘ زیروویسٹ لاہور منصوبے پر مکمل عمل نہ ہو سکا

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور میں زیرو ویسٹ منصوبے پر مکمل عمل درآمد نہ ہوسکا۔ تفصیلا ت کے مطابق لاہور میں15جنوری تک لاہور میں زیرو ویسٹ کا اعلان کیاگیا تھا۔ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود سڑکوں پر کچرا بدستور موجود ہے۔100 فیصد صفائی کے دعوے پر عمل درآمد کے لئے گزشتہ روز بھی لاہور میں صفائی کا کام جاری رہا۔ اہم شاہراہوں اور مقامات سے بڑی حد تک کوڑا اٹھا لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق صفائی کے عملے کی چھٹی کے دن بھی ڈیوٹی لگا دی گئی۔ وزیر صنعت پنجاب نے عملے کوآج اتوار والے روز بھی طلب کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن