الیکشن کمشن سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو طلب کر رکھا ہے۔ سکروٹنی کمیٹی ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے ممنوعہ فنڈنگ کے الزامات پر تحقیقات کرے گی۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے دونوں جماعتوں کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔ پیپلز پارٹی پر امریکہ میں مارک سیگل کو رقم بھجوانے کا الزام ہے۔ پیپلز پارٹی پر پی پی ایس ایل ایل سی چھپانے کا الزام ہے۔ مسلم لیگ (ن) پر برطانیہ میں بطور کمپنی اور امریکہ میں ایل ایل سی رجسٹریشن چھپانے کا الزام ہے۔ الیکشن کمشن سکروٹنی کمیٹی نے 2014ء سے 2016ء تک ڈونرز کی تفصیلات مانگی ہیں۔