وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کل بلا لیا اپوزیشن کے احتجاج پر غور کیا جائیگا
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس کل 19 جنوری کو طلب کر لیا جس میں وفاقی کابینہ ملک کی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ کابینہ اجلاس میں الیکشن کمشن کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر بھی غور کیا جائے گا۔ کابینہ کو ملک میں امن و امان کی صورتحال اور اپوزیشن احتجاج پر حکومتی حکمت عملی، وباء اور ویکسین کی فراہمی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ اجلاس کا پندرہ نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا گیا۔ کابینہ کو سول سروس ریفارمز پر بریفنگ دی جائے گی۔