• news

 وزارت انسانی حقوق کی  خواجہ سرائوں کے بارے میں قومی عمل درآمد کمیٹی قائم  

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وزارت انسانی حقوق نے خواجہ سرائوں کے حقوق کو فروغ دینے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ذر  ائع کے مطابق  وزارت انسانی حقوق نے خواجہ سرائوں کے بارے میں قومی عمل درآمد کمیٹی قائم کی ہے جس میں تمام صوبوں سے خواجہ سرا برادری سے فوکل پرسن شامل ہیں۔ وزارت انسانی حقوق نے مذکورہ کمیٹی سے رابطہ کے لئے خواجہ سراکمیونٹی سے ٹرانس جینڈر ایکسپرٹ کی بھی تقرری کی ہے۔ ٹرانس جینڈر پرسن (پروٹیکشن آف رائٹس)ایکٹ 2018عمل درآمد کے لئے پاسپورٹ آفس ٹیم کو بھجوایا گیا جس میں خواجہ سرائوں کی تعریف بھی تفصیل سے بیان کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن