• news

 ضمنی انتخات: نوشہرہ میں جے یو آئی  امیدوار  لیگی کے امیدوار کے حق میں دستبر دار 

 نوشہرہ (این این آئی)نوشہرہ میں 19 فروری کو پی کے 63پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں جمعیت علمائے اسلام کا امیدوار مسلم لیگ نون کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کے ثمرات بہت جلد عوام کو ملیں گے۔مسلم لیگ نون کے صوبائی صدر امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمعیت علماء اسلام (ف )کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مسلم لیگ نون کے سامنے اپنا امیدوار دستبردار کرایا۔امیر مقام نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے پیٹرول کی قیمتیں پھر بڑھا دی گئی ہیں، یہ نااہل حکومت ہے جو لوگوں کے پیٹ کاٹ رہی ہے۔انہوں نے کہا پی ڈی ایم کی تحریک کے ثمرات بہت جلد عوام کو ملیں گے، حیرت ہے عمران نے کتنے جھوٹے وزیر بھر رکھے ہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ نے ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی، سب جانتے ہیں چور کون ہے اور ڈاکو کون ہے۔

ای پیپر-دی نیشن