• news

او منی گروپ کی جائیدادوں‘ معاہدوں سے تعلق نہیں: ڈپٹی چیئرمین سینٹ 

 اسلام آباد (آئی این پی) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب ترجمان کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  اومنی گروپ کی جائیدادوں کے معاملے اور معاہدے سے میرا کوئی تعلق نہیں، اومنی گروپ نے پرائیویٹ ٹرانزیکشن کی جس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ڈپٹی چیرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے اپنے ردعمل میں کہا کہ نیب کا ادارہ میرے حوالے سے غلط خبریں نہ چلائے اور غلط بیانی سے باز رہے۔ ترجمان نیب کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے، ایسے بیانات سے نیب کی اپنی رہی سہی ساکھ کا بھی نقصان ہوگا۔ سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نیب کی کارروائیوں کے حوالے سے عدلیہ، پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی کی رائے قوم کے سامنے آ چکی ہے۔ نیب ایسے ہتھکنڈے استعمال کر کے میری ساکھ متاثر نہیں کر سکتا، نیب کا کردار سب کے سامنے آ چکا ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اعجاز ہارون میرا دوست تھا اور رہے گا۔ دوستوں کے لیے میری جان بھی حاضر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن