• news

پاور ڈویژن نے بجلی 2روہے یونٹ مہنگی کرنے کی سمری تیار کرلی

 اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پاورڈویژن نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 2روپے فی یونٹ اضافے کی سمری تیار کر لی ہے۔ قیمت بڑھانے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کے بعد بجلی کی قیمت میں  اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔ پاور ڈویژن ذراِئع کے مطابق نیپرا نے ٹیرف میں3 روپے 34 پیسے اضافے کی اجازت دی تھی۔ بجلی کی قیمت بڑھانے پراقتصادی رابطہ کمیٹی کے بعد حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ اس وقت بجلی کا فی یونٹ  بنیادی ٹیرف13 روپے35 پیسے ہے۔ اگرپاور ڈویژن کی سفارش مان لی گئی تو قیمت15 روپے 35 پیسے ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ دوسری جانب حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے مذاکرات بھی جاری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن