انسانی ہمدردی مشن، پاک بحریہ کا جہاز مختلف افریقی ملکوں کیلئے امدادی اشیاء لیکر روانہ ہوگیا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نَصر انسانی ہمدردی کے مشن کی تکمیل کے سلسلے میں مختلف افریقی ممالک کے دورے پر روا نہ ہوگیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز سیلاب اور خشک سالی سے متاثرہ افریقی ممالک کے عوام کو اشیائے خورد و نوش پر مشتمل امدادی سامان فراہم کرے گا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس دورے کے دوران پی این ایس نَصر جبوتی ، سوڈان اور نائیجر میں امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کینیا کا خیر سگالی دورہ بھی کرے گا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس دورے کا مقصد حکومت کی Engage Africaپالیسی کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا فروغ اور باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔