فیصل آباد: ڈسٹرکٹ بار انتخابات میں ہوائی فائرنگ، وکلاء کے خلاف 2مقدمہ
فیصل آباد (آن لائن )ڈسٹرکٹ بار کونسل فیصل آبادکے انتخابات میں امیدواروں کے حامیوں کی ہوائی فائرنگ ، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہونے کے باوجود خطرناک اسلحہ سے فائرنگ ہوتی رہی، پولیس نے روایتی طریقہ اپناتے ہوئے ضلع کچہری میں نامعلوم افراد کے خلاف اسلحہ کی نمائش وہوائی فائرنگ کرنے کی دفعات کے تحت دو الگ الگ مقدمات درج کر کے کاغذی کارروائی مکمل کرلی ۔ فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن (2021-22) کے موقع پر پولیس نے پہلی ایف آئی آر پونے 9 بجے جبکہ دوسری ایف آئی آر 9:35 رات کے اوقات کو درج کرواتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف دی،جس کے بعد 2الگ الگ مقدمات درج کیے گئے۔ ہمراہی ملازمین موقع پر پہنچا تو دیکھا کہ چند نامعلوم افراد DBAالیکشن کا رزلٹ آئوٹ ہونے سے پہلے علامہ اقبال بلڈنگ پر فائرنگ کرنے والے ؒ تنویر رندھاوا اور افتخار کے خلاف اسلحہ کی نمائش کرنے، سرعام ہوائی فائرنگ کرنے کے جرم کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، دوسرا مقدمہ بھی تھانہ کوتوالی میں محمد امتیاز شفقت اے ایس آئی کی مدعیت میں مذکورہ دفعات کے تحت درج کیا گیا۔