• news

مودی کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ: بھارت میں بچی سے 9ٹرک ڈرائیورز کی زیادتی

بھوپال (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 13سالہ لڑکی کو ایک ٹرک ڈرائیور نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر دوسرے ڈرائیور کے حوالے کردیا اور اس طرح 9 ڈرائیورز یکے بعد دیگرے ایک ہی دن میں تین تین بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ نویں جماعت کی طالبہ کو دو ٹرک ڈرائیور مدھیہ پردیش کے ضلع اماڑیہ سے 11جنوری کو اغواء کر کے جنگل لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد دونوں سفاک ملزمان بچی کو ایک ڈھابے پر لائے اور پھر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس کے بعد سفاک ملزمان نے 13سالہ بچی کو ڈھابے کے مالک اور دیگر چار ٹرک ڈرائیورز کے حوالے کر دیا۔ مردہ سمجھ کر سڑک کنارے پھینک گئے۔

ای پیپر-دی نیشن