واربرٹن تھانے میں دوران تفتیش مخالف قتل‘ پولیس کی دوڑیں
واربرٹن (نامہ نگار) تھانہ واربرٹن کے اندر نوجوان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل دوسرے کو شدید زخمی کر دیا، واربرٹن پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ واربرٹن پولیس نے ایک مقدمہ کی تفتیش کے سلسلہ میں نواحی گاؤں جیسل کی دو پارٹیوں کو طلب کیا تھا، ایک پارٹی تھانہ میں موجود تھی، دوسری پارٹی کے مراتب علی چدھڑ وغیرہ آگئے۔ ملزم بلال نے ان کے تھانہ میں داخل ہو تے ہی پسٹل سے فائرنگ کر کے مراتب علی چدھڑ کو موقع پر ڈھیر کر دیا۔ جبکہ گولیاں لگنے سے واربرٹن کا ایک شہری علی شیر شدید زخمی ہو گیا۔ ملزم بلال فائرنگ کر کے تھانہ سے فرار ہو گیا۔ جسے پکڑنے کیلئے پولیس نے دوڑیں لگا دیں۔ ملزم شہر کی گلیوں میں چھپنے کی کوشش میں تھا کہ اے ایس آئی محمد مشتاق نے ملزم بلال کو اسلحہ سمیت پکڑ لیا۔