• news

لاہور:14 سالہ سائبر کڈ کا ایک اور کارنامہ  50 فیصد تک ایندھن بچانے والا گیزر تیار کرلیا

لاہور (نیٹ نیوز) 14 سالہ سائبر کڈ محمد ہزیر اعوان نے موبائل فون کی مدد سے آپریٹ کئے جانے والا گیزر تیار کیا ہے جس سے توانائی کے استعمال میں 50 فیصد تک بچت کی جاسکے گی۔ہزیر اعوان نے بتایا کہ یہ آئی او ٹی (انٹرنیٹ آف تھنگز) گیزر ہے۔ جس کو چلانے کیلئے گیس کے علاوہ انٹرنیٹ کی بھی ضرورت ہوگی۔ گیزر کے ساتھ 2 سینسرزاستعمال کئے گئے ہیں، ایک الیکٹرانک شعلہ پیدا کرتا ہے اور گیس کنٹرول کرتا ہے جب کہ دوسرا سینسر درجہ حرارت کنٹرول کرتا ہے۔ یونیسیف چیمپیئن سائبرکڈ محمد ہزیر اعوان نے کوویڈ 19 کے دوران اپنے گھر میں ہی ایک ایسا گیزر تیارکیا ہے جس کیلئے گوگل پلے اسٹور میں پہلے سے موجود ایک ایپ انسٹال کرنا پڑتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن