• news

جنوبی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کالعدم تنظیم کے 2دہشتگرد ہلاک، تیسرا زخمی حالت میں گرفتار

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) خیبرپی کے کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز  نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کامیاب آپریشن کر کے  دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ جب کہ ایک دہشت گرد کو  زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطا بق سکیورٹی فورسز نے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے نارگوسا میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد عثمان علی اور وحید لشتئی ہلاک ہوگئے۔ جبکہ ایک اور دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد  کالعدم ٹی ٹی پی سجنا گروپ کے سرگرم  ارکان تھے۔  آئی ای ڈی کے ماہر، دہشت گردوں کو تربیت دینے والے اور  انہیں وارداتوں پر اکسانے والے اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے ۔ دہشت گرد عثمان 14 اکتوبر 2020 کو سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھا، جس کے نتیجے میں کیپٹن عمر چیمہ، 2 جونیئر کمیشنڈ افسر اور 3 جوان شہید جبکہ 4 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن