• news

شکست خوردہ عناصر کا اکٹھ سیاست اور دولت بچانے کی حکمت عملی بنا رہا ہے: شبلی فراز

 اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پی ڈی ایم کے سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے کہا ہے کہ شکست خوردہ عناصر کا اکٹھ اپنی سیاست اور دولت بچانے کی حکمت عملی ترتیب دے رہا ہے۔ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج پھر شکست خوردہ عناصر کا اکٹھ ہے جو اپنی سیاست اور دولت بچانے کی حکمت عملی ترتیب دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد ذاتی مفادات کی نا اتفاقیوں کے گرد گھوم رہا ہے۔ ناکامی، رسوائی اور ہزیمت ان کا مقدر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن