• news

آئین توڑنے والے آمروں‘ سلیکٹڈ ٹولے کی کرپشن کی سزا قوم بھگت رہی ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نیٹ نیوز) ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ آئین پر شب خون مارنے والے آمروں اور سلیکٹڈ ٹولے کی کرپشن، کمیشن اور ڈیلوں کی سزا قوم بھگت رہی ہے۔ مریم اورنگزیب کا شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ نواز شریف کے خلاف زیرو ریکوری ہوئی۔ شہزاد اکبر اور ان کے حواری براڈ شیٹ سے کمیشن اور’کٹ‘ مانگتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن