مدارس کی اکثریت کا حزب اختلاف کی تحریک سے کوئی تعلق نہیں: طاہر اشرفی
اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس کی اکثریت کا موجودہ حزب اختلاف کی تحریک سے کوئی تعلق نہیں۔ مدارس کے ذمہ داران طلباء کو انتشار کی سیاست سے دور رکھیں۔ بہاولپور میں حفظ کے معصوم طلباء کو ریلی میں لانا افسوسناک تھا۔ ایک بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مدارس کی اکثریت کا موجودہ حزب اختلاف کی تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مدارس کے طلباء گوجرانوالہ، کراچی، ملتان کے جلسوں سے دور رہیں۔ بہاولپور میں حفظ کے معصوم طلباء کو ریلی میں لانا افسوسناک تھا۔