اراضی ریفرنس : نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق کرلیں: احتساب عدالت میں نیب کی رپورٹ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) نیب اراضی ریفرنس میں نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق کر لی گئیں۔ احتساب عدالت میں غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ تاریخ مقرر کردی۔ نیب تفتیشی افسر نے شریک ملزم نواز شریف کی جائیداد قرقی کی رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ عدالتی حکم کی تعمیل میں نواز شریف کی پاکستان میں موجود تمام جائیدادیں قرق کر لی ہیں۔ اس سے متعلق محکموں کی رپورٹ بھی منسلک کر دی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر شریک ملزم ہمایوں فیض رسول کو بھی طلب کر لیا۔ جکبہ طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔