• news

شہری تشدد کیس، پی ٹی آئی کی کنول شوذب کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم 

اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیضان حیدر کی عدالت نے شہری تشدد کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے کنول شوزب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم سنادیا۔شہری راجہ عبدالرحمن نے دائر درخواست میں موقف اختیار کر رکھا تھا کہ کنول شوذب نے ایف الیون اسلام آباد میں گھر خریدا اور اردگرد متعدد درختوں کی کٹائی کی۔ درخواست گزار کی اہلیہ نے سی ڈی اے کو درخواست دی کہ کنول شوذب کو درختوں کی کٹائی سے روکا جائے،جس پر وہ اپنے گارڈ اور ڈرائیور کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئی اور میری اہلیہ کو زدوکوب کیا،اہلیہ کا موبائل توڑ دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن