والدہ کی طبیعت ناساز: جسٹس چودھری عبدالعزیز آج سے 22جنوری تک رخصت پر رہیں گے
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہورہائی کورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز اپنی والدہ کی طبیعت کی ناسازی کے باعث آئندہ تین یوم تک رخصت پر رہیں گے۔ لاہور ہائی کورٹ کے ترجمان کے مطابق فاضل جج آج 20 جنوری سے 22 جنوری تک عدالتی امور سرانجام نہیں دیں گے۔